27 مئی 2013 - 19:30
ہندوستان میں سورج سوا نیزے پر

ہندوستان میں شدیدگرمی سے عوام بدحال ہیں

ابنا:ہندو تان میں شدیدگرمی کی وجہ سے لوگ سخت پریشانی کےعالم میں ہیں ۔مختلف ذرائع سے ملنے والی رپورٹوں کےمطابق جنوبی ریاست آندھرا پردیش اوردوسرے علاقوں میں سخت گرمی اور لوچلنے کےسبب پانچ سوزیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گذشتہ ایک ہفتے سے شمالی ہندوستان کے بھی بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت مستقل طور پر معمول سےزیادہ ریکارڈ کیاجارہا ہے۔پیر کےدن آندھرا پردیش کے محکمہ ’ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ‘ نے لو سے مرنے والوں کی تعداد پانچ سو چوبیس بتائي ہے۔ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست کے مختلف علاقوں میں ڈھائی سو لوگ گرمی سے ہلاک ہوئے جبکہ سنیچر کے روز 90 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ہندوستان کے معروف اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق غیر سرکاری ذرائع نے یہ تعداد سات اور آٹھ سو کے درمیان بتائي ہے۔شمالی ہندوستان میں ریاست اتر پردیش کے بیشتر علاقے لو کی زد میں ہیں۔ راجستھان کے گنگا نگر جیسے علاقوں میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گيا ہے۔اطلاعات کے مطابق راجستھان، پنجاب اور یو پی میں بھی گرمی سے تقریباً دو درجن لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ بعض ہندوستانی میڈیا کے اداروں کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔گذشتہ ایک ہفتے سے زیادہ وقت سے دہلی ، ہریانہ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور لوگ پریشان ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲